بیگم اختر کی103 ویں سالگرہ گوگل کا خراج عقیدت

بیگم اختر کی103 ویں سالگرہ گوگل کا خراج عقیدت

گوگل نے ملکہ غزل بیگم اختر کو آج ان کی 103 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک رنگین اور خوبصورت ڈوڈل بناکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اترپردیش کے فیض آباد میں 7 اکتوبر 1914 کو پیدا ہوئی پدم بھوشن بیگم اختر کو ڈوڈل میں ان کی رنگین تصویر میں ان کے ہاتھ میں ستار لئے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ اختری بائی فیض آبادی عرف بیگم اختر دادرا ٹھمری کے ساتھ ساتھ غزل گلوکاری میں اپنے مخصوص انداز کے لئے جانی جاتی ہیں جو کافی مقبول بھی ہوئی۔ ان کی صد سالہ سالگرہ قومی سطح پر منائی گئی تھی اور اس موقع پر ان کی یاد میں ایک چاندی کا سکہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ بیگم اختر نے چالیس کی دہائی میں کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔ ان میں 1942 میں بنی محبوب خان کی مشہور فلم روٹی بھی شامل تھی۔ انہوں نے مشہور فلم ساز ستیہ جیت رے کی 1945 میں بنی مشہور فلم جلسہ گھر میں بھی کام کیا تھا ۔بیگم اختر کا انتقال 1947 میں حیدرآباد میں 30 اکتوبر کو ہوا تھا جب وہاں اپنا پروگرام پیش کرنے گئی تھیں۔



Like us to get latest Updates